زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر بڑا اضافہ

زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر بڑا اضافہ ہو گیا۔

جاری مالی سال کے دوران زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طورپر 2.193 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.741 ارب ڈالر تھا۔

2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا ، گورنر اسٹیٹ بینک

17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.44 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.74 ارب ڈالر ریکارڈ رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.05 ارب ڈالر اور بینکو ں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 134 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles