محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے 40 ملازمین کو مستقل کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے 40 ملازمین کی نوکریاں پکی کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے مستقل ہو نے والے ملازمین کو ریگولرائزیشن آرڈرز دیئے اور مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری داخلہ نے مستقل ہونیوالے ملازمین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام د یں۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پرعدم اعتماد کا اظہار

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 تک کے 40 ملازمین فورینزک سائنس ایجنسی کے قیام سے اب تک کانٹریکٹ پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی میں مستقل ہونے والے سٹاف میں ڈرائیور ، سکیورٹی گارڈ، ڈسپیچ رائڈر، نائب قاصد، مالی اور سویپر شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *