کالعدم بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہی ہے: ڈی آئی جی کوئیٹہ اعتزاز احمد گورائیہ

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورائیہ اور کمشنر کوئیٹہ سعد بن اسد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کی ہر ممکن کو شش کر رہی ہے اورکسی بھی صورت قانون کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورائیہ اور کمشنر کوئیٹہ سعد بن اسد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا، زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ، انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں احتجاج کے دوران سیف سٹی کیمرے توڑے گئے، بی وائی سی کے دہشت گردوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازاحمد گورائیہ کا کہنا تھا کہ بی وائی سی کے پلیٹ فارم سے دو لاشوں کیلئے دھرنا دیا گیا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازاحمد گورائیہ نے کہا کہ لاشیں وصول کرنے کا پہلا حق لواحقین کا ہوتا ہے لیکن بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے فدائیوں کی لاشیں شناخت کے لیئے کوئیٹہ لا ئی گئیں ، انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء کو صحبت پور سے بلایا گیا اور نعیشں انکے حوالے کی گئیں،

editor

Related Articles