فیصل بینک نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے نئی فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اہل نور کارڈ ہولڈرز فیصل ڈیجی مال کے ذریعے ہونڈا سی جی 125 آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔
بینک کے مطابق ہونڈا سی جی 125 کی قیمت فیصل ڈیجی مال پر 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف مدت کے اقساطی پلان منتخب کر سکتے ہیں۔
6 ماہ، صفر منافع
اس پیشکش کی خاص بات پہلے 6 ماہ کے لیے 0 فیصد منافع کی سہولت ہے،3 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 79 ہزار 500 روپے جبکہ 6 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 39 ہزار 750 روپے ہوگی۔
طویل مدت کے پلان
زیادہ مدت میں ادائیگی کے خواہشمند صارفین کے لیے بھی مختلف آپشنز رکھے گئے ہیں12 ماہ ماہانہ قسط 24 ہزار 645 روپے،24 ماہ ماہانہ قسط 14 ہزار 708 روپے،36 ماہ ماہانہ قسط 11 ہزار 395 روپے،48 ماہ ماہانہ قسط 9 ہزار 739 روپے
گھر نہیں، اسٹور پک اپ
پیشکش کے تحت صارفین کو ملک بھر میں اسٹور پک اپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جہاں خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد مقررہ مقامات سے موٹر سائیکل وصول کی جا سکے گی۔
آخری تاریخ
فیصل بینک کے مطابق یہ پروموشن 31 جولائی 2026 تک جاری رہے گی۔ صارفین کو سہولت حاصل کرنے سے قبل اہلیت، شرائط و ضوابط اور فنانسنگ کی تمام تفصیلات ضرور چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔