صرف خریداری کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال، انوکھا واقعہ سامنے آگیا

صرف خریداری کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال، انوکھا واقعہ سامنے آگیا

امریکا میں ایک 69 سالہ شخص نے شاپنگ کے لیے ایسا منفرد طریقہ اپنایا کہ اس کی خبر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

امریکی ریاست وسکنسن کی واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام کے مطابق ایک شخص نے قریبی آؤٹ ڈور ریٹیل اسٹور تک گاڑی چلانے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ اسے تقریباً 1 گھنٹے کی ڈرائیونگ زیادہ طویل محسوس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :روس میں سونے سے بھی زیادہ قیمتی معدنیات دریافت

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص روزینڈیل کا رہائشی تھا اور اس کے گھر سے دکان کا فاصلہ تقریباً 50 میل تھا۔ اس نے ہیلی کاپٹر اڑا کر اسٹور کے قریب لینڈ کیا، جس پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر اڑانے والے شخص کے پاس باقاعدہ پائلٹ لائسنس موجود تھا۔ مزید یہ کہ اس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ انداز میں اتارا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام قواعد و ضوابط پر بھی عمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سگریٹ کی عادت سے نجات کا انوکھا طریقہ، چابی بیوی کے حوالے کر دی

اسی وجہ سے اس شخص کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ حکام نے واقعے کو شاپنگ کے لیے اختیار کیا گیا ایک منفرد انداز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر اس شخص نے ٹریفک سے بچنے اور طویل ڈرائیونگ سے گریز کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

editor

Related Articles