سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حالیہ دنوں میں ایک گمراہ کن دعویٰ وائرل ہوا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی سفارتخانے نے آذربائیجان میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دعویٰ کئی اکاؤنٹس کی جانب سے بغیر کسی مستند حوالے کے شیئر کیا گیا
جس سے لوگوں میں تشویش اور بے چینی پیدا ہوئی۔آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کی جانچ کی اور واضح کیا کہ امریکی سفارتخانے نے ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی، سفارتخانے کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور حالیہ پریس ریلیز میں کہیں بھی ایسی کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔
Azaad Fact Check has exposed misinformation from an X handle falsely claiming that the US Embassy advised its citizens to evacuate Azerbaijan. No such advisory has been issued by the US Embassy. https://t.co/nL41zCYOyT pic.twitter.com/CpU7KZyRDe
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 4, 2025

