امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی مداخلت کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی قیادت نے سرحدی جھڑپوں کے بعد فوری طور پر جنگ بندی کی کوششیں شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ اور تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے براہِ راست گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ سرحدی تنازع جاری رہنے کی صورت میں امریکہ کسی قسم کے تجارتی معاہدے سے گریز کرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :تھائی لینڈ کے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ
ان کا کہنا تھا کہ فریقین نے فوری طور پر لڑائی روکنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھائی قیادت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے اصولی طور پر تیار ہیں، تاہم اس کے لیے کمبوڈیا کی جانب سے بھی سنجیدہ رویہ درکار ہوگا۔
The leaders of Thailand and Cambodia are visiting different parts of their disputed land border as tensions between the two neighbours simmer over a territorial dispute and the Thai government teeters on the brink of collapse https://t.co/csLfULjFLg
— Reuters (@Reuters) June 26, 2025

