سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے رہ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی 51 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 13 روپے اور فی 10 گرام چاندی 44 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 440 روپے میں فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کوششوں سے کیا ڈالر سستا ہونے جا رہا ہے؟، خریداروں کے لیے اہم خبر

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر پر آ گیا۔

Related Articles