گوگل پکسل 10 سیریز لانچ ، فیچرز اور قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

گوگل  پکسل 10 سیریز لانچ ، فیچرز اور قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: گوگل اپنی نئی پکسل 10 سیریز آج 20 اگست کو “میڈ بائے گوگل” ایونٹ میں لانچ کرنے جا رہا ہے۔ ایونٹ سے قبل آن لائن لیکس میں ان ماڈلز کے فیچرز اور قیمتیں سامنے آئی ہیں۔

اس بار کمپنی کی جانب سے چار ماڈلز متعارف کرائے جانے کی توقع ہے جن میں پکسل 10، پکسل 10 پرو، پکسل 10 پرو ایکس ایل اور پکسل 10 پرو فولڈ شامل ہیں۔ ان کے ساتھ پکسل واچ 4 اور پکسل بڈز 2 اے بھی پیش کیے جائیں گے۔

لیک رپورٹس کے مطابق پکسل 10 کا 128 جی بی ورژن دو لاکھ بائیس ہزار ایک سو بائیس روپے اور 256 جی بی ورژن دو لاکھ انچاس ہزار نو سو بائیس روپے کا ہوگا۔ پکسل 10 پرو کی ابتدائی قیمت دو لاکھ ستتر ہزار سات سو بائیس روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کے سب سے بڑے 1 ٹی بی ورژن کی قیمت چار لاکھ دو ہزار آٹھ سو بائیس روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ پکسل 10 پرو ایکس ایل کا 256 جی بی ماڈل تین لاکھ تینتیس ہزار تین سو بائیس روپے اور 1 ٹی بی ماڈل چار لاکھ تیس ہزار چھ سو بائیس روپے کا متوقع ہے۔ پکسل 10 پرو فولڈ سب سے مہنگا ماڈل ہوگا جس کی قیمت 256 جی بی ورژن کے لیے پانچ لاکھ ایک سو بائیس روپے اور 1 ٹی بی ورژن کے لیے پانچ لاکھ ستانوے ہزار چار سو بائیس روپے بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پکسل واچ 4 کا 41 ملی میٹر وائی فائی ماڈل ستانوے ہزار بائیس روپے اور ایل ٹی ای ورژن ایک لاکھ اڑتیس ہزار سات سو بائیس روپے میں دستیاب ہوگا۔ پکسل بڈز 2 اے کی قیمت پینتیس ہزار آٹھ سو باسٹھ روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ڈیجیٹل دنیا میں پیش قدمی، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف

تازہ ترین لیکس کے مطابق پکسل 10 پرو میں اعلیٰ معیار کا کیمرا سسٹم شامل کیا گیا ہے جس میں گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فوٹوگرافی فیچرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس ایونٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہوگی کہ گوگل کے جیمینائی اے آئی فیچرز براہِ راست فون میں شامل کیے جائیں گے جو حقیقی وقت میں ترجمہ، وائس اسسٹنس اور فوٹو ایڈیٹنگ جیسی جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔

Related Articles