سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا 9 ڈالر بڑھ کر 3380 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر معاشی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اگر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام نہ آیا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ 6 ماہ سے سستا آٹا فراہم نہ کیا جاسکا

Related Articles