جمعیت علمائے اسلام ( ف )مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی نے مشن نور کو خلاف اسلام قرار دے دیا

جمعیت علمائے اسلام ( ف )مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی نے مشن نور کو  خلاف اسلام قرار  دے دیا

جمعیت علمائے اسلام ف ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ “مشن نور” جیسی سرگرمیاں اسلام مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب کرے۔

مولانا امانت شاہ حقانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مشن نور کے بانی قادیانیوں کے رہنما حکیم نور الدین تھے جنہوں نے یہ مشن 1914 میں شروع کیا تھا۔ اس مشن کے تحت ایک وفد کو لندن بھیجا گیا تھا جس نے وہاں ایک مسجد تعمیر کی اور اس کا نام “مسجد نور” رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قادیانی اپنے مذہبی تعلیمات پھیلانے اور اپنے دین کے فروغ کے لیے “مشن نور”کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں موقف

Related Articles