مشن نور پر اختلافات، حلیم عادل شیخ نے نیا نام رکھ دیا

مشن نور پر اختلافات، حلیم عادل شیخ نے نیا نام رکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ “مشن نور” پر اٹھنے والے اختلافات کے باعث اس کا نیا نام رکھ دیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں کل رات سے پہلے “مشن نور” کے پس منظر کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ “مشن نور” کے نام سے اختلافی معاملہ بن چکا تھا جس کے بعد انہوں نے علما کرام سے رابطہ کیا۔ علما کی وضاحت کے بعد انہوں نے بحیثیت مسلمان اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس معاملے پر موقف پیش کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دوستوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اس پر بات نہ کریں ورنہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف وبال کھڑا ہو جائے گا، لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب چونکہ نام تبدیل ہوچکا ہے، اس لیے ہم آذان دیں گے اور کئی روز تک دیتے رہیں گے۔اب نام تبدیل ہوچکا ہے اور اس کا نام حکم آذاں ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ’مشن نور‘ ایک بڑا فتنہ ہے، فیاض الحسن چوہان

Related Articles