“مشن نور” ناکام: بین الاقوامی قوتیں تحریک انصاف سے بار بار غلطیاں کروارہی ہیں، سینئر تجزیہ کار حسن ایوب

“مشن نور”  ناکام: بین الاقوامی قوتیں تحریک انصاف سے بار بار غلطیاں کروارہی ہیں، سینئر تجزیہ کار حسن ایوب

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے ہی “مشن نور” کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کئی رہنماؤں نے اس مہم سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

حسن ایوب خان نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ان کا “مشن نور” سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی طرح علی محمد خان نے بھی اس مہم سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “مشن نور” کی ناکامی سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بین الاقوامی قوتیں تحریک انصاف سے بار بار غلطیاں کروارہی ہیں، اور اس کے نتیجے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق مذہب کوئی سیاسی حربہ نہیں بلکہ مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے، جس کے ساتھ کسی قسم کا مذاق یا کھیل ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشن نور پر اختلافات، حلیم عادل شیخ نے نیا نام رکھ دیا

Related Articles