امیر تحریک لبیک سعدرضوی کی اہلیہ اور خاندان کی دیگر خواتین گرفتار ، صحافی صدیق جان کا دعویٰ

امیر تحریک لبیک سعدرضوی کی اہلیہ اور خاندان کی دیگر خواتین گرفتار ، صحافی صدیق جان کا دعویٰ

صحافی صدیق جان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امیر تحریک لبیک سعدرضوی کی اہلیہ اور ان کے خاندان کی دیگر خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج کی کال پر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے ،  لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے  بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

لاہور میں داخلہ روکنے کے لیے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔

لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود ہیں جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں چھوٹی گاڑیوں کیلئے مارگلہ روڈ کھولا گیا ہے، زیروپوائنٹ، سری نگرہائی وے، ڈی چوک، میریٹ چوک اور سرینہ چوک بھی بند ہے۔

گزشتہ  رات وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹی ایل پی فلسطین اور غزہ کے نام پر احتجاج کر رہی ہے جب کہ پوری دنیا فلسطین کے معاملے پر خوش ہے کیونکہ اسرائیل کو پسپا ہونا پڑا اور اب اس احتجاج کا کوئی مقصد نہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے تعلیمی ادارے کل ہنگامی طور پر بند کر دیے گئے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی راستوں کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا تھا جبکہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لا کے امتحانات بھی ملتوی ہو چکے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *