شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے پر زمین سے سونا نکلنے کی خبریں محض افواہ ثابت ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں شہری سونا تلاش کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
شہریوں نے بتایا کہ تین روز سے یہاں موجود ہیں لیکن اب تک زمین سے کوئی سونا نہیں نکلا، ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پیتل، تانبے کے ٹکڑے اور ہڈیاں مل جاتی ہیں جنہیں فروخت کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے میں سونا نکلنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی کازوے کے علاقے میں سونا نکلنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، اور انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور افواہوں کی بنیاد پر ہجوم اکٹھا نہ کریں۔
حکام نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی معلومات نہ صرف شہریوں کے لیے خطرناک ہیں بلکہ شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی کازوے کے علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف افوائیں گردش کر رہی ہیں کہ اس علاقے سے سونا نکل رہا ہے جس پر بہت سے لوگ اور سونا صاف کرنے والے کاریگر بڑی تعداد میں یہاں پہنچے اور تین دن مٹی صاف کر کےیہاں مختلف حربے استعال کرتے رہے تاہم سونا نکلنے کے حوالے سے انہیں مایوسی ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق، علاقے میں سونا نکلنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔