مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں،روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا اسی لئے کیا،راہول گاندھی

مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں،روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا اسی لئے کیا،راہول گاندھی

روسی تیل کی خریداری میں کمی پر اپوزیشن کا مودی حکومت پر سخت ردعمل بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے روس سے تیل کی درآمدات محدود کرنے کے حکومتی فیصلے پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرتے ہیں اسی لیے انہوں نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی نے بارہا امریکی رویے سے تضحیک برداشت کرنے کے باوجود نہ صرف خاموشی اختیار کی بلکہ ٹرمپ کو مبارک باد کے پیغامات بھیجتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکی شرائط کے آگے بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے،روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی

انہوں نے کہا کہ مودی نے غزہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی اور پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پر بھی ٹرمپ کے متنازع بیانات کی تردید کرنے کی ہمت نہیں دکھائی۔

اسی تناظر میں کانگریس کی ترجمان سپریا شریناتے نے مودی کو طنزیہ انداز میں نریندر مکمل سرینڈر قرار دیا جب کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے مواصلات جیرم رمیش نے کہا کہ مودی سرکار نے امریکی دباؤ کے آگے جھک کر بھارت کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت نے روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد تک کمی کر دی ہے۔

editor

Related Articles