وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے،اعلیٰ عسکری قیادت بھی ساتھ ہوگی

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے،اعلیٰ عسکری قیادت بھی ساتھ ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ اہم دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت بھی ہوگی

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اچانک سعودی عرب کے دورہ پر روانہ، ولی عہد محمد بن سلمان سے انتہائی اہم ملاقات طے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے معاشی مواقع اور اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

وفاقی وزرا کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہوگی جو مختلف سعودی وزارتوں اور سرمایہ کار اداروں سے مذاکرات کرے گی

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں
جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

editor

Related Articles