وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چوہدری سرفراز اور دیگر افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان کو کل لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سینیئر وکیل بریسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں ملزمان کی جانب سے پیش ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کر لیا ہے۔