ایس سی او ’وژن 2025‘ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

ایس سی او ’وژن 2025‘ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت جاری ’وژن 2025‘ پروگرام آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں سنگ میل بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او اجلاس تاریخ کا سب سے بڑا اجلاس، چین اور پاکستان مشترکہ تعاون کے نئے مرحلے میں داخل

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) ایس سی او نے اس منصوبے کی تازہ پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں، جو صرف 2 سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔‘

نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت

ایس سی او کے مطابق وژن 2025 کے تحت اب تک 700 سے زیادہ افراد کو براہِ راست روزگار فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ 1500 فری لانسرز کو ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کرنے کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے۔

یہ منصوبہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خواتین کے لیے پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک

ایس سی او وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے مخصوص سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں خواتین آئی ٹی ماہرین اور فری لانسرز کو محفوظ اور سازگار ماحول میں کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اقدام

ڈی جی ایس سی او کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں فعال کردار دینے کے ساتھ ساتھ صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔

خصوصی افراد کے لیے اقدامات

ایس سی او نے خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے ہیں تاکہ وہ سماجی اور معاشی طور پر خود انحصاری حاصل کر سکیں۔

غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ

ایس سی او کے مطابق وژن 2025 کے تحت ہونے والی آئی ٹی سرگرمیوں سے اب تک تقریباً 20 ملین ڈالر کا غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد

ڈی جی ایس سی او نے کہا کہ ’ایس سی او وژن 2025 کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، ٹیکنالوجی کے ذریعے خطے کی ترقی کو تیز کرنا اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں آئی ٹی انقلاب برپا کرنا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ آئی ٹی پارکس نہ صرف نوجوانوں کو بااختیار بنائیں گے بلکہ خطے میں کاروبار، تعلیم اور رابطے کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔‘

سیاسی اور سماجی ماہرین کے مطابق، ایس سی او کا وژن 2025 پاکستان کے شمالی علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی اور انسانی وسائل کی مضبوطی کی جانب ایک عملی قدم ہے، جو آنے والے برسوں میں خطے کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کر سکتا ہے۔

Related Articles