کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا کے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سنگاکارا نے یاد دہانی کرائی کہ جس وقت سری لنکن ٹیم  پر لاہور میں حملہ ہوا تھا وہ اس ٹیم کا حصہ تھے ، لیکن پاکستانی فورسز نے اس حملے کو ناکام بنا دیا،  اس کے بعد بھی وہ کئی بار پاکستان آئے اور آئندہ بھی آتے رہیں گے، کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اور پاکستانی عوام کا پیار ہمیشہ انہیں یہاں واپس کھینچتا ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورۂ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

واضح رہے کہ اس وقت سری لنکن ٹیم راولپنڈی موجود ہے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریزبھی کھیلی جائے گی , پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ایک روزہ میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت نے سری لنکا کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی اور دورہ بھارت کی پیشکش کی تھی، تاہم سری لنکن بورڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان آنے کو ترجیح دی۔

یہ بیان پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے اور سنگاکارا کے موقف نے پاکستان میں کرکٹ شائقین کے جوش و خروش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

editor

Related Articles