دبئی نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ بنانے کے منصوبے کا باقائدہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کا افتتاح کیا، انہوں نے کہاکہ آٹو مارکیٹ کا مقصد 2033 تک دبئی کی معیشت کو دگنا کرنا ہے۔
دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت 6.8 بلین درہم (تقریباً 51.4 ارب پاکستانی روپے) تک ہے جسے دگنا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا جو سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لین دین کرسکے گی۔
دبئی آٹو مارکیٹ میں 1،500 سے زائد شورومز، مخصوص ورکشاپ زونز، گودام، ملٹی اسٹوری پارکنگ، آکشن ہاؤس، کنونشن سینٹر، ہوٹل، ریٹیل اور فوڈ ایند بیوریج آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو ،بھارتی جنگی طیارے کا آئل لیک،ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

