ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے امیدواروں کے کم از کم 55 فیصد جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
ایس ٹی ایس نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں، جہاں امیدوار اپنے حتمی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں 8 شہروں میں 9 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جن میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد شامل تھے ۔
دوسری جانب خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں مجموعی طور پر 66 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میں محمد حسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180 میں سے پورے 180 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 38 ہزار 845 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 37 ہزار 747 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا۔