گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عام شہریوں کے لیے آٹے کی خریداری کو مزید مشکل بنا دیا ہے،صرف دس روز کے قلیل عرصے میں فی من گندم کی قیمت میں تقریباً 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں گندم کے نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گندم کی قیمت 3,700 روپے فی من سے بڑھ کر 4,400 روپے فی من ہو گئی ہے،راولپنڈی میں صورتحال نسبتاً زیادہ سنگین دکھائی دیتی ہے، جہاں فی من گندم 4,800 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں گندم کا ریٹ 4,450 روپے فی من ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ اور گجرات میں یہ قیمت 4,500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح ملتان میں 4,450 روپے، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4,400 روپے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گندم 4,400 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گندم کی قیمت سے متعلق اہم خبر

گندم کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اثرات آٹے کی دستیابی اور نرخوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ لاہور کے کئی علاقوں میں دس اور بیس کلو کے سرکاری نرخ پر دستیاب آٹے کے تھیلے نایاب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے صارفین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

محکمہ خوراک کے ڈی ڈی فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں اور مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ محکمہ کے مطابق 10 اور 20 کلو کے تھیلے دکانوں پر باآسانی دستیاب ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بالآخر صارفین پر ہی منتقل ہو رہا ہے، مثال کے طور پر 15 کلو آٹے کا تھیلا جو پہلے 1,500 روپے میں مل رہا تھا، اب 1,750 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے گندم کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ قلت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپلائی میں رکاوٹ اور ذخیرہ اندوزی جیسے عوامل بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی سپلائی کو مستحکم کرنے اور قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں آٹے کے نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *