سکولو ں میں چھٹیاں ختم ہوتے ہی طلبا کو ایک اور ریلیف مل گیا

سکولو ں میں چھٹیاں ختم ہوتے ہی طلبا کو ایک اور ریلیف مل گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد بروز پیر سے دوبارہ کھلیں گے اور طلبہ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یونیفارم کی پابندی عارضی طور پر نرم کر دی گئی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کے مطابق طلبہ سرد موسم میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سویٹر، جیکٹس، کوٹ، ٹوپیاں اور موزے کسی بھی رنگ میں پہن سکتے ہیں، جس سے انہیں موسم کی شدت کے دوران خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ بچوں اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر سکول 13 جنوری سے کھلنے والے تھے، تاہم شدید سردی کے پیش نظر تعطیلات 18 جنوری تک بڑھا دی گئی۔ اب تمام تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ 19 جنوری سے نصابی سرگرمیوں کے لیے کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول بھی بند رہیں گے

انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سکول کھلنے کے بعد بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور موسم کی سختی کے دوران حفاظتی اقدامات پر خاص توجہ دیں، اس اقدام کا مقصد نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی ہے بلکہ طلبہ کی صحت اور سلامتی کو بھی یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا اور تقریباً ایک مہینے تک سکول بند رہے۔ حکومت نے اس دوران طلبہ کے تحفظ اور سکول کی انتظامیہ کی رپورٹس کی بنیاد پر تعطیلات میں توسیع کی تھی۔

یونیفارم میں نرمی کا یہ فیصلہ 28 فروری تک نافذ رہے گا تاکہ طلبہ سردی میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال بھی رکھ سکیں۔حکام کے مطابق اس وقت یونیفارم میں یہ رعایت طلبہ کے لیے ایک آسانی فراہم کرے گی اور والدین کے لیے بھی موسم کی شدت میں بچوں کی تیاری آسان ہو جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *