سعودی عرب میں شعبان کا چاند نظر آیا یا نہیں؟اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں شعبان کا چاند نظر آیا یا نہیں؟اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم شعبان بروز منگل 20 جنوری 2026ء کو ہوگا سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں رویتِ ہلال کے مطابق شعبان کا آغاز 20 جنوری کو ہوگا کیونکہ چاند نظر نہیں آیا۔

پاکستان میں غیر سرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے شعبان کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق چاند پاکستانی وقت کے مطابق اتوار 18 اور پیر 19 جنوری 2026ء کی درمیانی شب رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو غروبِ آفتاب تک چاند کی عمر صرف 18 گھنٹے ہوگی جبکہ ہلال کی رویت کے لیے کم از کم 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے اس بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ 19 جنوری کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے اور شعبان 1447 ہجری کا آغاز 21 جنوری بروز بدھ سے ہوگا۔

کونسل کے مطابق چاند کی رویت کے لیے غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان کم از کم 40 منٹ کا فرق ہونا ضروری ہے، لیکن مختلف شہروں میں یہ فرق مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند کب نظر آئے گا؟، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی اہم پیش گوئی

گلگت اور مظفرآباد میں فرق 29 منٹ، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور چارسدہ میں 30 منٹ، کوئٹہ میں 31 منٹ جبکہ کراچی اور جیوانی میں 33 منٹ ریکارڈ کیا گیا یہ عوامل اس بات کی دلیل ہیں کہ چاند 19 جنوری کو نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے بھی شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ رویتِ ہلال کی حتمی تصدیق رویت ہلال کمیٹی کرے گی کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی عوام کو یقینی تاریخ کا علم ہوگا کہ کب یکم شعبان کا آغاز ہوگا۔

اس پیشرفت کے بعد پاکستان میں شعبان 1447 ہجری کا آغاز بروز بدھ 21 جنوری سے متوقع ہے، جبکہ سعودی عرب میں 20 جنوری کو یکم شعبان ہوگا۔ عوام چاند کی رویت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور رویت ہلا ل کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *