اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی، مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ

اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی، مزید بہتری کا راستہ آئین میں موجود ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، تاہم اسی اتفاقِ رائے کے ذریعے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، 18 ویں ترمیم پر ہمارا مؤقف ہے ، اس پر بات ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی بارے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی؟  اس کا پورا احتساب ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں , رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج فیل ہوگا، عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہئے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں، رانا ثناء اللہ

خواجہ آصف کے بیان پرتبصرہ کرتے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی اور اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، آپ اس کا جواب دیں لہٰذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہئے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے اور ویسے بھی خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی ہے۔

editor

Related Articles