متحدہ عرب امارات کی اسلام آباد ائیرپورٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم وضاحت

متحدہ عرب امارات کی اسلام آباد ائیرپورٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم وضاحت

بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان کےلیے بڑا دھچکا، متحدہ عرب امارات نے اسلام آباد ائیرپورٹ میں سرمایہ کاری کے معاملے سے ہاتھ کھینچ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کے حصول کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا ہے جب اسلام آباد ائیرپورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ حالیہ روابط کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان کو واضح کر دیا کہ امارات اسلام ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر حاصل کرنے میں اب مزید دلچسپی نہیں رکھتا۔

اس پیش رفت کے بعد حکومت پاکستان نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی بھی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، یو اے ای کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔ اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کےلیے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔

مزید پڑھیں: طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی ی جانب سے اعداد و شمار جاری

ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا، اس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔ باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے بات چیت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *