شیر افضل مروت عمران خان کی رہائی کے لیے میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

شیر افضل مروت عمران خان کی رہائی کے لیے میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

سینیئر سیاستدان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے باغی رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تنہا احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پرامن انداز میں احتجاج کریں گے اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو انہیں روکنے کا اختیار نہیں کیونکہ وہ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

“پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔ ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، نہ ہی خاموش رہوں گا! اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔”

مزید پڑھیں: عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون چلا رہا ہے؟ این سی سی آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

editor

Related Articles