حقِ مہر میں لکھی چیزیں شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، چیف جسٹس پاکستان

حقِ مہر میں لکھی چیزیں شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ، اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ حقِ مہر میں لکھی چیزوں کو شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض ، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حقِ مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

editor

Related Articles