پولیس کا بڑا کارنامہ، لاکھوں شہریوں کی خوشی لوٹ آئی، اب فون چوری نہیں ہوسکے گا

پولیس کا بڑا کارنامہ، لاکھوں شہریوں کی خوشی لوٹ آئی، اب فون چوری نہیں ہوسکے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ماہِ جنوری کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع ساہیوال میں شہریوں کی جانب سے موبائل فون چوری اور گمشدگی کی متعدد شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی، موبائل ڈیٹا ریکارڈ اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائیاں کیں۔ نتیجتاً 70 لاکھ روپے سے  زیادہ مالیت کے 170 چوری یا گمشدہ موبائل فونز ٹریس کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:’بیوٹی فلٹر‘ نے خاتون کو ہیرو سے زیرو کردیا، سوشل میڈیا پر’خوبصورتی کا دھوکا‘، چند منٹوں میں ڈیڑھ لاکھ فالورزغائب

پولیس حکام کے مطابق برآمد کیے گئے موبائل فونز کی حوالگی سے قبل باقاعدہ تصدیقی عمل مکمل کیا گیا۔ ہر شہری سے ملکیت کے ثبوت، شناختی دستاویزات اور متعلقہ رپورٹ کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ اصل مالکان کو ان کی امانت واپس دی جا سکے۔ اس شفاف طریقہ کار کو شہریوں نے سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا۔

ڈی پی او ساہیوال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگانا آسان ہوا ہے اور آئندہ بھی ایسے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے شہری بروقت رپورٹ درج کروائیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری دیں۔

مزید پڑھیں:ملتان نجی تقریب میں ایم این اے کا موبائل چوری ہوگیا

موبائل فون واپس حاصل کرنے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ ان کا قیمتی سامان دوبارہ مل سکے گا، تاہم پولیس کی محنت اور سنجیدگی کے باعث ان کا نقصان پورا ہوا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پولیس پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری ہے اور آئندہ بھی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *