پنجاب ایئرلائن کی پہلی پرواز سے متعلق اہم اعلان

پنجاب ایئرلائن کی پہلی پرواز سے متعلق اہم اعلان

پنجاب حکومت کی پہلی کمرشل ایئرلائن کی پرواز کب اڑان بھرے گی اس متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔صوبائی حکومت کی ائیرلائن اپریل میں آپریشن شروع کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پنجاب ایئر لائن کے لیے سات مسافر طیارے خریدے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت صوبے کی اپنی ایئر لائن چلانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب ایئر لائن پہلے مرحلے میں صرف دو سال کے لیے اندرون ملک کام کرے گی۔ ایئر لائن آپریشن شروع ہونے کے دو سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کا روٹ اور تاریخ جلد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی، تاہم تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ایوی ایشن ماہرین اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ لائسنسنگ اور آپریشنل منظوری کے مراحل بھی آخری مراحل میں ہیں۔

حکام کے مطابق ایئرلائن کے قیام کا مقصد صوبے میں فضائی سہولیات کو بہتر بنانا، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر جدید اور کم ایندھن خرچ کرنے والے طیارے شامل کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا موجودہ ہیلی کاپٹر بھی پنجاب ایئرلائن میں شامل کیا جائے گا بلکہ یہ پنجاب ایئرلائن کا پہلا اثاثہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:رمضان سے قبل صوبائی حکومت نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

 قیام کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود پنجاب ائیر لائن کا طیارہ استعمال کریں گی، ان کے لیے کوئی الگ خصوصی طیارہ نہیں خریدا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے تمام وزراء اور افسران بھی اس ائیر لائن پر سفر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کے قیام کے لیے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *