معروف آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے اپنی 5 سیٹوں والی نئی گاڑی متعارف کرا دی ہے، جس کی قیمت کو “انتہائی مسابقتی” قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق نیا ماڈل جدید ڈیزائن، بہتر فیول ایوریج اور اپڈیٹڈ سیفٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ گاڑی میں ایئر بیگز، اے بی ایس بریکنگ سسٹم، ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ اسکرین اور بہتر انٹیریئر شامل کیے گئے ہیں۔
اہم خصوصیات میں 5 آرام دہ نشستیں، بہتر مائلیج، جدید سیفٹی فیچرز، کشادہ ڈِگی اسپیس، جدید ایکسٹیریئر ڈیزائن شامل ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کو خاص طور پر مڈل کلاس خریداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ کم قیمت میں معیاری اور فیملی کار فراہم کی جا سکے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی گاڑی کی مسابقتی قیمت آٹو مارکیٹ میں مقابلے کو مزید تیز کر سکتی ہے، خصوصاً چھوٹی اور درمیانی فیملی گاڑیوں کے سیگمنٹ میں۔
مزید پڑھیں: ’کم ڈاؤن پیمنٹ، انتہائی آسان ماہانہ قسط پر اب سوزوکی جی ڈی 110 ایس موٹر سائیکل گھر لے جائیں

