ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بمباری، دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ، افغان میڈیا کا دعویٰ

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *