واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

 اس فیچر کو “اکاؤنٹ پاس ورڈ” کا نام دیا گیا ہے اور یہ موجودہ سیکیورٹی آپشنز، خصوصاً ٹو اسٹیپ ویریفکیشن، کے ساتھ مل کر اضافی تحفظ فراہم کرے گا،  اس پیش رفت سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی صارفین کی پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

یہ اپ ڈیٹ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور تاحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ توقع ہے کہ دیگر بیٹا فیچرز کی طرح اسے پہلے محدود پیمانے پر منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا،  ابتدائی آزمائش کے بعد کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اسے ایپ کے آئندہ ورژنز میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

اکاؤنٹ پاس ورڈ فیچر کے تحت صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اپنا نیا پاس ورڈ تخلیق کر سکیں گے،  دستیاب معلومات کے مطابق پاس ورڈ کی لمبائی کم از کم 6 اور زیادہ سے زیادہ 20 حروف پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر 30 سیکنڈ میں ایک بوتل فروخت! دنیا کے 10مقبول ترین پرفیوم کون سے ہیں؟ جانیے

 مزید یہ کہ پاس ورڈ میں کم از کم ایک حرف اور ایک عدد شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ سیکیورٹی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ نیا پاس ورڈ موجودہ 6 ہندسوں پر مشتمل ویریفکیشن کوڈ کے ساتھ کام کرے گا، لاگ اِن یا اکاؤنٹ کی تصدیق کے دوران صارف پہلے ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا ویریفکیشن کوڈ درج کرے گا۔

اگر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال ہوگی تو اس کا کوڈ بھی فراہم کرنا ہوگا، اور آخر میں نئے اکاؤنٹ پاس ورڈ کی تصدیق کی جائے گی۔ اس طرح سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ صارف کے اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *