امریکہ اور ایران معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شرو ع کریں،اقوام متحدہ

امریکہ اور ایران معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شرو ع کریں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ، دنیا ایک بڑے اور خطرناک تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔امریکہ اور ایران دوبارہ مذاکرات شروع کریں انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ تمام فریقین کو فوری طور پر جنگ بندی کی طرف بڑھنا چاہیے اور سفارتی ذرائع کو اختیار کرنا چاہیے۔

انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران سمیت تمام متعلقہ ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ راستہ بند رہا تو تیل، گیس اور کھاد کی عالمی ترسیل شدید متاثر ہوگی، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں زرعی پیداوار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران مذاکرات خوش آئند ، فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں، اقوام متحدہ

دوسری جانب، ایک اور بیان میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے سفارتی رابطوں نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کا موقع فراہم کیا، جو کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔سیکرٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوامِ متحدہ سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے نمائندے خطے میں امن کے قیام کیلئے سرگرم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *