جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کردیا ، خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی فوج

جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کردیا ، خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کا کہنا  ہے کہ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ،ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدرٹرمپ کا ایران کے منجمد اثاثے استعمال کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے ساحلی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے گا، اس وقت تک جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فوجی، معاشی اور سفارتی تمام ذرائع استعمال کرے گا، ایران کے ساتھ بات چیت آسان نہیں کیونکہ وہاں کا نظام مختلف دھڑوں میں تقسیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کیساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو برتری حاصل ہوگی ، عباس عراقچی

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام میں ایک طبقہ ایسا ہے جو جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروہ ایسا بھی موجود ہے جو جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے ، امریکا کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں درست حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے مفادات کے مطابق بہترین نتیجہ حاصل کرے۔

editor

Related Articles