عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،فی ڈالر کتنی کمی ہوئی؟

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،فی ڈالر کتنی کمی ہوئی؟

عالمی منڈی میں آج تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بنیادی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی برقرار رہنے کی توقعات ہیں۔

 حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی مارکیٹ کے لیے سب سے بڑا خدشہ بنی ہوئی تھی، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔ تاہم جنگ بندی کے تسلسل اور سفارتی پیشرفت نے سپلائی میں خلل کے خدشات کو کم کر دیا ہے۔

 سرمایہ کاروں نے ممکنہ تصادم کے خطرات کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک سو ڈالر سے نیچے آگئی ہے ۔امریکی تیل 2.26ڈالر کی کمی کے ساتھ 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے ۔برطانوی خام تیل کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 97 ڈالر پرآگئی ہے۔ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے اور مذاکرات کا نیا دور شروع ہوتا ہے تو مارکیٹ مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

 امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی خبریں بھی مارکیٹ کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ تیل کی سپلائی بھی معمول پر آ جائے گی۔

موجودہ صورتحال میں سرمایہ کار محتاط مگر پُرامید نظر آ رہے ہیں، اور اگر سفارتی عمل کامیاب رہا تو عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *