پاکستان میں آئی فون تیار ہوں گے؟ایپل کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

پاکستان میں آئی فون تیار ہوں گے؟ایپل کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل حکومتِ پاکستان کے تعاون سے ملک میں آئی فون کی تیاری شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس اقدام کا مقصد پاکستان کو علاقائی برآمدی مرکز کے طور پر قائم کرنا اور آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنا ہے

رپورٹ کے مطابق حکومت نے کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے کے لیے متعدد مراعات دینے پر اتفاق کیا ہے، مجوزہ پالیسی کے تحت کارکردگی پر مبنی ترغیب کو موجودہ 6 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رعایتی نرخوں پر زمین کی فراہمی بھی زیر غور ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس فریم ورک کو اعلیٰ حکومتی قیادت کی حمایت حاصل ہے اور جلد اس کی منظوری متوقع ہے

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا اہم اعلان

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی ریفربشنگ یعنی مرمت اور دوبارہ تیاری پر توجہ دی جائے گی، جیسا کہ کمپنی اس سے قبل بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں کر چکی ہے، بعد ازاں مکمل پیمانے پر مقامی مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت کی جائے گی، حکومت کو توقع ہے کہ پہلے سال میں اس منصوبے سے تقریباً 100 ملین ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل ہو سکتی ہے

منصوبے کے تحت مقامی پرزہ جات کے استعمال کو موجودہ 12 فیصد سے بڑھا کر پہلے سال میں 35 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ طویل مدت میں اسے 50 فیصد تک بڑھانے کی منصوبہ بندی ہے، اسی پالیسی کے تحت اعلیٰ درجے کے موبائل فونز پر 6 فیصد تک ایکسپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جس سے تقریباً 62 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، تاہم 50 ہزار سے 60 ہزار روپے قیمت والے کم لاگت موبائل فونز کو اس لیوی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا رمضان میں مالی امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تقریباً 557 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی جو وزیر اعظم کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے بعد متوقع ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *