اے آئی مارکیٹنگ کا تیز عروج، چند برسوں میں اربوں ڈالرز کی صنعت بننے کو تیار

اے آئی مارکیٹنگ کا تیز عروج، چند برسوں میں اربوں ڈالرز کی صنعت بننے کو تیار

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت پر مبنی مارکیٹنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ شعبہ 2030 تک سالانہ 82 ارب ڈالر جبکہ 2035 تک 300 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہےاور آئندا آنے والے برسوں میں یہ اربوں ڈالرز کی صنعت بننے جا رہی ہے۔

دی کوبیسی لیٹر کی رپورٹ کے مطابق 2025 سے 2030 کے دوران اس شعبے میں سالانہ 25 فیصد سے زائد شرح نمو متوقع ہے، جس کی بڑی وجہ کاروباری اداروں میں آٹومیشن، ڈیٹا اینالٹکس اور اسمارٹ فیصلہ سازی کے نظام کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا دھماکہ خیز سیکیورٹی فیچر، اب آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنا ہوگا ناممکن!

طویل مدتی اندازوں کے مطابق اے آئی مارکیٹنگ انڈسٹری 2035 تک 300 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے جو اس شعبے کی غیر معمولی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

ادھر ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 88 فیصد کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار آئندہ 12 ماہ کے دوران اے آئی سے متعلق اپنے بجٹ میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ’ایجنٹک اے آئی‘ کا بڑھتا ہوا استعمال ہے، جو خودکار انداز میں پیچیدہ کاروباری کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، منفرد اعزاز

مارکیٹنگ کا شعبہ اس ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے استعمال میں سے ایک بن چکا ہے جہاں کمپنیاں اب خودکار اے آئی سسٹمز کے ذریعے صارفین کی ٹارگٹنگ، اشتہارات کی تیاری، اے بی ٹیسٹنگ اور مہمات کو خودکار طریقے سے بہتر بنا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اے آئی کی مدد سے آٹومیشن، پیش گوئی پر مبنی تجزیہ اور ذاتی نوعیت کی سروسز کو بڑے پیمانے پر یکجا کیا جا رہا ہے، جو عالمی مارکیٹنگ انڈسٹری کی شکل بدل رہا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے برسوں میں اے آئی مارکیٹنگ کے شعبے کا بنیادی ستون بن جائے گا اور کاروباری حکمت عملیوں میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles