ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام نافذ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، درخواست دہندگان کو تصدیق کے لیے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

نیا نظام باقاعدہ نافذ العمل یکم مئی سے ہو گا، نئے نظام سے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہو گی جبکہ ڈگری ہولڈرز کو دفاتر کے چکروں سے بھی نجات مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایچ ای سی کیجانب سے انڈرگریجویٹ طلبہ کیلئے انٹرن شپ اور سرٹیفکیشن لازمی قرار

اس نئے نظام کا بنیادی مقصد تصدیقی عمل کو زیادہ مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے ، اس سسٹم کے تحت درخواست دہندگان کو اب فزیکلی طور پر دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تمام مراحل آن لائن مکمل کیے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل تصدیق کیلئے فزیکل حاضری لازمی تھی، ہر سال لاکھوں افراد ڈگریوں کی تصدیق کرواتے ہیں۔

editor

Related Articles