پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شوہر مانی کے ساتھ ہونے والی نوک جھونک اور اپنی گہری دوستی کا دلچسپ ذکر کیا ہے۔
حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے اور مانی کے درمیان اکثر لڑائیاں ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بات چیت کرتے رہتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان معمول کے جھگڑے بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات لڑائی کافی شدید بھی ہوجاتی ہے۔ ان کے مطابق ایسا دن میں کئی مرتبہ بھی ہوسکتا ہے۔
حرا مانی نے کہا کہاانہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے شوہر ہی ان کے دوست بھی بن جائیں گے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے بہت سے لوگوں سے یہ سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے دوست نہیں ہوتے، لیکن ان کا تجربہ اس سے مختلف ہے۔
حرا مانی نے بتایا کہ وہ مانی سے دن بھر باتیں کرتی ہیں اور لڑائی کے باوجود ان دونوں کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ، دنیا میں ان کا صرف ایک دوست ہے اور وہ ان کے شوہر مانی ہیں۔حرا مانی اور مانی طویل عرصے سے ازدواجی زندگی میں ساتھ ہیں اور دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔