بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

 ملک بھر کے بجلی  صارفین بشمول کے الیکٹرک کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

نیپرا اس درخواست کی 19 مئی کو سماعت کرے گی، صارفین کو ریلیف کی فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا آج تیسرے روز بھی سستا

درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی جبکہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ، وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان آگیا

ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔

editor

Related Articles