وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران توانائی سلامتی، پیٹرولیم سپلائی اور ریفائنری نظام کی بہتری سمیت مختلف اہم امور زیر غور آئے جبکہ دونوں جانب سے طویل المدتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مختلف سرمایہ کاری منصوبوں اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے امکانات پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ تکنیکی سطح پر جاری مشاورت میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک توانائی شعبے میں دیرپا تعاون کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں،ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد پاکستان کے توانائی ڈھانچے کو جدید بنانا اور ملک میں ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
یہ بھیی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان سامنے آگیا
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سعودی عرب، خصوصاً آرامکو کے ساتھ اسٹریٹجک توانائی شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ،انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم سپلائی میں پاکستان کو خصوصی ترجیح دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Federal Minister for Petroleum Ali Pervaiz Malik held a meeting with H.E. Nawaf bin Said Al-Malki, the Ambassador of the Kingdom of Saudi Arabia to Pakistan.They discussed energy security & refinery upgradation options. (1/2) pic.twitter.com/ewvnITQshK
— Petroleum Division, Ministry of Energy (@Official_PetDiv) May 7, 2026

