وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر غور آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سولہ اپریل کو دوحہ کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں خطے میں امن کے فروغ اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرِ قطر کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، اور ان کا یہ متوقع دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ قطر، مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles