صارفین ہوجائیں تیار ، اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی انٹرنیٹ سروس استعمال کرتے ہیں تو آنے والے دنوں میں آپ کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی سست روی کا سامنا متوقع ہے، جس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت بتائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 مئی سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل جاری رہے گا۔ اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔