چین کی خطرناک ترین پہاڑی سڑک، 18 ہیئرپن موڑ ڈرائیوروں کے لیے امتحان

چین کی خطرناک ترین پہاڑی سڑک، 18 ہیئرپن موڑ ڈرائیوروں کے لیے امتحان

چین کے جنوب مغربی علاقےچونگ کنگ میں واقع ایک حیرت انگیز مگر خوفناک پہاڑی سڑک لنگپائیشی روڈ ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جسے دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ سڑک اپنی انتہائی تنگ ساخت، کھڑی ڈھلوان اور زگ زیگ راستے کی وجہ سے مشہور ہے، جہاں صرف چند سو میٹر کے فاصلے میں 18 خطرناک ہیئرپن موڑ آتے ہیں جو ڈرائیورز کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کِنزا ہاشمی اور علی رضا نے اپنے رشتے کی حقیقت بتا دی

یہ راستہ دو بڑی چٹانوں کے درمیان واقع ہے اور چھوٹی سی پہاڑی کمیونٹی کو مرکزی علاقوں سے جوڑتا ہے۔ کل لمبائی تقریباً 3.7 کلومیٹر ہے، لیکن اس کا سب سے مشکل حصہ صرف 453 میٹر پر مشتمل ہے، جہاں ہر موڑ پر مکمل احتیاط لازمی ہے۔

2012 میں تعمیر ہونے والی یہ سڑک بعد میں 2019 میں مزید مضبوط کی گئی، مگر اس کی خطرناک نوعیت اب بھی برقرار ہے۔ بعض مقامات پر ڈھلوان 36 فیصد تک پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو انتہائی کم رفتار اور اکثر پہلی گیئر میں چلانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکۂ حق کی سالگرہ پر لیگو اسٹائل ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر نئی بحث

حکام نے یہاں بڑی گاڑیوں جیسے بسوں اور ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو بھی مخصوص جگہوں پر موڑ کاٹنے کی ہدایت دی جاتی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

خوش قسمتی سے اس علاقے میں آبادی کم ہے، اس لیے ٹریفک زیادہ نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی یہ سڑک ہر ڈرائیور کے لیے ایک حقیقی امتحان سمجھی جاتی ہے۔یہ سڑک چین کے اس انوکھے انفراسٹرکچر کی ایک اور مثال ہے جو حیرت بھی پیدا کرتا ہے اور احتیاط کی اہمیت بھی یاد دلاتا ہے۔

editor

Related Articles