انمول پنکی کیس میں تہلکہ خیز انکشافات، کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

انمول پنکی کیس میں تہلکہ خیز انکشافات، کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

لاہور میں خاتون منشیات اسمگلر انمول پنکی کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کیس کو منشیات کے ایک بڑے منظم نیٹ ورک سے جوڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول پنکی کو ایک ہفتہ قبل وفاقی حساس ادارے نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کو جدید ڈیوائس لوکیٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا جس کے بعد حساس ادارے نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران ملزمہ کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد ہوئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزمہ ایک کرائے کے گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے سستا پیٹرول لا کر پاکستان فروخت کرنے کی اجازت، بڑی تجویز

 انمول پنکی نے پنجاب پولیس کے ایک سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی جبکہ اس کے مبینہ نیٹ ورک کے روابط مختلف شہروں تک پھیلے ہوئے تھے۔

لاہور پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کی سپلائی کا مرکزی نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا جہاں سے مختلف شہروں میں منشیات پہنچائی جاتی تھیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ گینگ میں بعض پولیس اہلکار خواتین اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے جو منشیات کی ترسیل میں معاونت کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اب اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں تک پہنچنے کیلئے مختلف شہروں میں مزید کارروائیوں پر غور کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے باعث متعدد پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

editor

Related Articles