5 یا 6 عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟اہم خبر آگئی

5 یا 6 عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟اہم خبر آگئی

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو مذہبی جوش و جذبے  کے ساتھ منا ئی جائے گی، جس کے لیے عوام کو رواں سال 5 سے6 سرکاری تعطیلات ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کے نظر آنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے کے بعد عوام میں عید کی تیاریوں اور سفری منصوبہ بندی کا آغاز بھی تیزی سے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ 2026، طویل چھٹیاں، تاریخیں سامنے آ گئیں

سرکاری سطح پر جاری مجوزہ شیڈول کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29مئی تک یعنی بدھ سے جمعہ تک ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں شامل ہونے سے مجموعی طور پر پانچ روزہ وقفہ بن سکتا ہے، جس سے شہریوں کو طویل آرام اور سفر کا موقع ملے گا۔

  حکومتی ذرائع اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ بیرونِ شہر یا دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چھٹیوں کا آغاز ایک روز قبل یعنی26 مئی بروز منگل سے کر دیا جائے، اگر اس تجویز کی منظوری دے دی گئی تو عید کی تعطیلات کا دورانیہ6 دن تک بڑھ سکتا ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہوگا۔

editor

Related Articles