پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ نئی امن تجاویز کے تحت امریکا مذاکرات جاری رہنے تک ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے عارضی طور پر دستبردار ہوگا۔
مزید برآں، امریکا نے ایران کے 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکا نے جوہری پروگرام کی حدود سمیت مذاکرات کے دوران کچھ معاملات میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ واشنگٹن نے ایران کے صرف 25 فیصد منجمد فنڈز کی بحالی پر اتفاق کیا ہے جبکہ تہران اپنے جوہری معاملے پر بعد کے مراحل میں بات چیت کرے گا۔
ترمیم شدہ تجویز میں جنگ کے مستقل خاتمے، پابندیوں کی مکمل طور پر منسوخی، اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کو بھی مذاکرات کے مطالبات میں شامل کیا گیا ہے۔