والدین کیلئے بڑی خوشخبری ، پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے اپریل تا جولائی وصول کی گئی فیس واپس کرنے کا حکم

والدین کیلئے بڑی خوشخبری ، پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے اپریل تا جولائی وصول کی گئی فیس واپس کرنے کا حکم

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل تا جولائی 2026 کے دوران میٹرک کے طلبہ سے وصول کی گئی فیسیں واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد والدین کے لیے بڑی ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے نجی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مہینوں کی فیسیں فوری طور پر واپس کریں جن میں طلبہ بورڈ امتحانات میں شریک تھے۔ حکام کے مطابق اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض اسکولوں نے امتحانی مہینوں کی اضافی فیسیں وصول کیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بعض نجی اسکولوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات کے باعث یہ فیسیں لی گئیں تاہم اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ عملی امتحانات کی فیس پہلے ہی ماہانہ فیس کا حصہ ہوتی ہے لہٰذا اس مد میں اضافی وصولی غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق بڑی سہولت دینے کا اعلان

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ اسکولوں نے تعلیمی سال اگست 2025 سے شروع ہونے کا جواز بنا کر جولائی تک فیس وصول کی تاہم یہ عمل اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانے رجسٹریشن کی معطلی یا منسوخی اور تعلیمی بورڈ کو کیس بھیجنا شامل ہو سکتا ہے۔

اس فیصلے کے بعد والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے وصول کی جانے والی اضافی فیسوں کے خلاف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles